728 x 90

سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اس حوالہ سے ضلع بھر میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالہ سے سنٹر قائم ہیں جہاں پر رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اس حوالہ سے ضلع بھر میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالہ سے سنٹر قائم ہیں جہاں پر رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور محفوظ ماحول میں جارہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب بحالی پروگرام سنٹر کا دورہ کرکے امدادی رقوم کی فراہمی و انتظامات کے حوالہ سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پینے کے پانی اور بیٹھنے کی سایہ دار جگہ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے سنٹرپر مزید بہتری اورموثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور محفوظ ماحول میں جاری رہے۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے استفسار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سرگرم عمل رہے گی اس ضمن میں اگر کسی جگہ سے کٹوتی کی شکایات موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos