بحرین کے وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بحرینی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے خاندانوں سے
بحرین کے وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
بحرینی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحرین دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و استحکام قائم رکھنے کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *