ضلع جھنگ میں ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کیمونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) کا مقابلہ ماہی ہیر گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر تھے۔ تقریب میں ریسکیو 1122 کے انچارج
ضلع جھنگ میں ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کیمونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) کا مقابلہ ماہی ہیر گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب علی اکبر بھنڈر تھے۔ تقریب میں ریسکیو 1122 کے انچارج طاہر عباس اور ریسکیو سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین نے بھی شرکت کی۔
اس مقابلے کا بنیادی مقصد مقامی کمیونٹی کی ایمرجنسی حالات میں مدد کرنے کی صلاحیتوں کو جانچنا اور انہیں اس قابل بنانا تھا کہ وہ کسی بھی آفت یا حادثے کے موقع پر فوری اور مؤثر طریقے سے رسپانس دے سکیں۔ مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے فرسٹ ایڈ، آگ پر قابو پانے، اور ہنگامی حالات میں لوگوں کو بچانے کے طریقے پر مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر جناب علی اکبر بھنڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلات نہ صرف عوام میں بیداری پیدا کرتے ہیں بلکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت عوام کی حفاظت و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ایسی سرگرمیاں اس سلسلے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
ریسکیو انچارج طاہر عباس نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو تربیت دینا ہمارے مشن کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایمرجنسی نمبر 1122 کی اہمیت کو سمجھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فون کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کے عملے، مقامی رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی تقریب کے آخر میں کامیاب ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *