وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا سیلاب بحالی پروگرام سنٹر کا دورہ کر کے انتظامات و رقوم کی فراہمی بارے جائزہ لیا۔ انہوںنے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے رقوم کی فراہمی بارے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا سیلاب بحالی پروگرام سنٹر کا دورہ کر کے انتظامات و رقوم کی فراہمی بارے جائزہ لیا۔ انہوںنے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے رقوم کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور محفوظ ماحول میں جاری رکھی جائے۔ اس ضمن میں اگر کسی جگہ سے گڑبڑ کی شکایات موصول ہوئی تو سخت ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ بعد ازاں انہوںنے سیلاب بحالی پروگرام سنٹر پر پینے کے پانی، بیٹھنے کی سایہ دار جگہ اور سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *