آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اس کے اختیارات پرقبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئینی راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سرحدوں، فضائی حدود اور
آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اس کے اختیارات پرقبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئینی راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سرحدوں، فضائی حدود اور سمندروں کے دفاع میں ایک نیا باب لکھ رہی ہیں۔
ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے بعد برآمدات پر مبنی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی چوہدری ارمغان سبحانی نے ایوان کو بتایا کہ سکول سے باہر بچوں کے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بارہ دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔
ایوان میں چار بل پیش کئے گئے جن میں پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2025، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025، دی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل2025اور اخبارات کے ملازمین کی ملازمت کی شرائط کا ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔
ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *