728 x 90

اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے شاہ عبداﷲ دوم ابن الحسین پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں۔ یہ اکیس برس میں اردن کے شاہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ اردن کے شاہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نورخان ائربیس

اردن کے شاہ عبداﷲ دوم ابن الحسین پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں۔ یہ اکیس برس میں اردن کے شاہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔

اردن کے شاہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نورخان ائربیس پراردن کے شاہ کا خیرمقدم کیا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان مصدق ملک اور وجہیہ قمر، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے شاہ کے دورے سے پاکستان اوراردن کے تعلقات کو ایک نئی اہم جہت ملے گی انہوں نے کہا کہ تاریخی بھائی چارے ، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی تعمیر ہوئی ہے۔

اس سے پہلے جب شاہ کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاکستان ائرفورس کے جے ایف سیوٹین تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا اور شاہی طیارے کے ہمراہ اسلام آباد آئے۔ 

شاہ عبداﷲ اپنے دورے میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

معزز مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی خصوصی تقریب ہو گی جس میں انھیں اعلی ترین سول اعزاز دیاجائے گا۔ یہ اعلی سطح کا دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos