ڈھاکہ میں ایک خصوصی ٹریبونل نے بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پائے جانے پر سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت نے معزول وزیر اعظم کو تین دیگر مقدمات میں عمر قید کی بھی سزا سنائی۔ حسینہ واجد پر اُن کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا
ڈھاکہ میں ایک خصوصی ٹریبونل نے بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پائے جانے پر سزائے موت سنائی ہے۔
عدالت نے معزول وزیر اعظم کو تین دیگر مقدمات میں عمر قید کی بھی سزا سنائی۔
حسینہ واجد پر اُن کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا تھا جس کے تحت اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر تباہ کن کریک ڈائون کا حکم دیا جس میں 1400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا جس کے بعد وہ بھارت فرار ہو گئیں جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
بنگلہ دیش کے خصوصی ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کو بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *