728 x 90

حکومت کی موسمیاتی آفات کے اثرات کم کرنے کیلئے قومی حکمت عملی کی منظوری

حکومت کی موسمیاتی آفات کے اثرات کم کرنے کیلئے قومی حکمت عملی کی منظوری

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے موسمیاتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لئے ایک مربو ط قومی حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے موسمیاتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لئے ایک مربو ط قومی حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی تین مراحل پر مبنی پروگرام پر مشتمل ہے جس کا مقصد موسمیاتی نقصانات بالخصوص سیلابوں اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات بشمول نکاسی آب کے نظام اور پشتوں کی مرمت پر توجہ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے ایک سے تین سال پر محیط دوسرے مرحلے میں ممکنہ آفات کے بارے میں بروقت الرٹ یقینی بنانے کے لیے ابتدائی انتباہی نظام کووسعت دینا شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا مرحلہ، تین سے پانچ سال پر محیط ہے جس میں بالخصوص مون سون سیزن میں بارشوں اور سیلاب کے منفی اثرات کی ر وک تھام کے لیے لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے ‘موبائل ہیلتھ سسٹم’ کے قیام کی بھی ہدایت کی ہے جو آفت زدہ علاقوں تک جلد رسائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos