728 x 90

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،اسحاق ڈار

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،اسحاق ڈار

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اہم سمندری انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی میں یورپی یونین اور شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کاخواہاں ہے۔ یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں اہم میری ٹائم انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی ڈویلپمنٹ پر

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اہم سمندری انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی میں یورپی یونین اور شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کاخواہاں ہے۔

یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں اہم میری ٹائم انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی ڈویلپمنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بنی نوع انسان کے مشترکہ ورثے کے طور پر سمندری وسائل کے پرامن اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانا ناگزیر ہے جہاں سمندری تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہترین طریقوں کے ساتھ مستحکم رابطے کو جوڑنا چاہیے تاکہ کسی ایک خطے میں گڑ بڑ عالمی سطح پر نہ پھیلے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بحری ترقی بین الاقوامی تعاون اور تکنیکی حل کے تحت ہونی چاہئے۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان نے اپنے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سنٹر کو مضبوط کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سمندر امن کے علاقے رہیں اور مشترکہ ترقی ہو۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos