فیڈرل کانسٹیبلری نے آج صبح پشاور کے علاقے صدر میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق فتنہ الخوارج کے تین خودکش حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہیڈ کوارٹر کے
فیڈرل کانسٹیبلری نے آج صبح پشاور کے علاقے صدر میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق فتنہ الخوارج کے تین خودکش حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسرے خود کش بمبار نے عمارت کے دروازے پر موٹرسائیکل سٹینڈ پر دھماکہ کیا جبکہ تیسرا ایف سی کے جوانوں کی جوابی کارروائی کے دوران مارا گیا۔
واقعے میں ایف سی کے تین اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
دو ایف سی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *