بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے بنگلہ دیش کے ساتھ طویل مدتی، شفاف اور باہمی طورپر مفید بحری شراکت داری کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بنگلہ دیش کے شپنگ کے مشیر ڈاکٹر ایم سخاوت حسین سے لندن میں ملاقات کے دوران کیا۔ فریقین
بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے بنگلہ دیش کے ساتھ طویل مدتی، شفاف اور باہمی طورپر مفید بحری شراکت داری کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بنگلہ دیش کے شپنگ کے مشیر ڈاکٹر ایم سخاوت حسین سے لندن میں ملاقات کے دوران کیا۔
فریقین نے علاقائی استحکام، اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی غرض سے بحری تعاون بڑھانے کیلئے کام کرنے پرا تفاق کیا۔
وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سمندری اشتراک کیلئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کیلئے تعاون کے ایک باضابطہ فریم ورک کے قیام کی تجویز پیش کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *