728 x 90

صدر،وزیراعظم کا خواتین پرتشدد کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

صدر،وزیراعظم کا خواتین پرتشدد کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک ایسے معاشرے کیلئے کام کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے جہاں خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو اور صنفی بنیاد پر تشدد کو برداشت نہ کیا جائے۔ آج (منگل) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک ایسے معاشرے کیلئے کام کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے جہاں خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو اور صنفی بنیاد پر تشدد کو برداشت نہ کیا جائے۔

آج (منگل) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی اجتماعی کوششوں کو تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قوانین نہ صرف بنائے جائیں بلکہ ان پر مکمل عملدرآمد بھی ہو۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم ، ترقی،ہنر اور مالی آزادی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا تشدد کے خاتمے کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر خواتین کے وقار اور احترام کی ضمانت دیتا ہے اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔

شہبازشریف نے تشدد سے متاثرہ خواتین کیلئے ادارہ جاتی مدد کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کوبھی اجاگرکیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos