728 x 90

نوجوان ملک کو استحکام، اختراع اور قومی تعمیرنو کے نئے دور کی جانب گامزن کریں ،احسن اقبال

نوجوان ملک کو استحکام، اختراع اور قومی تعمیرنو کے نئے دور کی جانب گامزن کریں ،احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے نوجوانوں پرزور دیا ہے کہ وہ ملک کو استحکام، اختراع اور قومی تعمیرنو کے نئے دور کی جانب گامزن کریں۔ وہ  اسلام آباد میں اڑان پاکستان قومی مباحثے کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دانشور قیادت

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے نوجوانوں پرزور دیا ہے کہ وہ ملک کو استحکام، اختراع اور قومی تعمیرنو کے نئے دور کی جانب گامزن کریں۔

وہ  اسلام آباد میں اڑان پاکستان قومی مباحثے کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دانشور قیادت کو پروان چڑھانا، اخلاقی اور شہری اقدار کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اقتصادی اور سماجی ترقی میں شامل کرنے کیلئے پروگرام جاری ہیں اور امن، اتحاد اور قومی یگانگت کے سفیر کے طور پر ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ، برآمدات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترسیلات زر میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos