سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چالیس سال کی گرانقدرفوجی خدمات مکمل کرنے کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں افواج کے اعلی فوجی افسران نے
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چالیس سال کی گرانقدرفوجی خدمات مکمل کرنے کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں افواج کے اعلی فوجی افسران نے شرکت کی۔
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج کے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی اسٹریٹجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا ایک لازمی ستون ہے انہوں نے پھر کہاکہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر افسران اور سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *