728 x 90

پاکستان علاقائی رابطوں اور ترقی میں تعاون کے لیے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم

پاکستان علاقائی رابطوں اور ترقی میں تعاون کے لیے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے علاقائی رابطے، متعدد ٹرانسپورٹ راہداریوں، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ آج (جمعہ) اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے انتیسویں اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔ نائب وزاعظم نے کہا کہ پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے علاقائی رابطے، متعدد ٹرانسپورٹ راہداریوں، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج (جمعہ) اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے انتیسویں اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔

نائب وزاعظم نے کہا کہ پاکستان ٹرانسپورٹ کی مربوط راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط کے اہداف کے حصول کے لئے ای سی او وژن2025 کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کے ای سی او وژن کے لئے رکن ممالک کی جانب سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ خطے کو درپیش سنگین سیکورٹی مسائل سے نمٹا جاسکے۔

انہوں نے ای سی او رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں اقتصادی تعاون کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہوئے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos