728 x 90

فیلڈ مارشل،مصری وزیر خارجہ کا دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل،مصری وزیر خارجہ کا دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جس میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک عمل اور علاقائی امن و استحکام پر خصوصی توجہ دی

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جس میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک عمل اور علاقائی امن و استحکام پر خصوصی توجہ دی گئی۔

بات چیت میں دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں روابط اور دیرینہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مصر کی مسلسل دلچسپی کا اظہار کیا۔

فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز خاص طور پر خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے پائیدار تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos