وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آبادی کے انتظام اور انسانی وسائل کی ترقی کو اپنی قومی اقتصادی پالیسی کا مرکز بنا رہی ہے۔ آج (پیر) پاکستان پاپولیشن سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاپولیشن ایمرجنسی فریم ورک اور آبادی اور ترقی سے متعلق نیشنل
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آبادی کے انتظام اور انسانی وسائل کی ترقی کو اپنی قومی اقتصادی پالیسی کا مرکز بنا رہی ہے۔
آج (پیر) پاکستان پاپولیشن سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاپولیشن ایمرجنسی فریم ورک اور آبادی اور ترقی سے متعلق نیشنل سٹریٹجک فریم ورک سمیت کئی اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی کا مؤثر انتظام اڑان پاکستان اقدام کی کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بنگلہ دیش، ویتنام، ایران اور انڈونیشیا جیسے ملکوں نے اپنی آبادی کی پالیسیوں کو اقتصادی حکمت عملی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ہم آہنگ کرکے تیزی سے خوشحالی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اس سمت میں فیصلہ کن اقدامات کر رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *