حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 15دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔ چار روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم 18 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے
حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 15دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔
چار روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم 18 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسین پلائی جائیگی۔
اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوںاور اہداف بارے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوںنے سی ای او ایجو کیشن کو مہم کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول، انسداد ڈینگی و سموگ مہم ، گندم کی بوائی، ستھرا پنجاب پر عملدرآمداورضلع میں جاری خوبصورتی و تزئین و آرائش کی اسکیموں پر متعلقہ افسران سے جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو روزانہ کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *