728 x 90

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سفید چھڑیاں اور وہیل چئیر تقیسم کرنے کی تقریب

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سفید چھڑیاں اور وہیل چئیر تقیسم کرنے کی تقریب

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ معارف اسلامی یوسف شاہ روڈ جھنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز اور سفید چھڑیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ اکبر بھنڈر اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبر سردار کرپا سنگھ تھے۔ تقریب

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ معارف اسلامی یوسف شاہ روڈ جھنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز اور سفید چھڑیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ اکبر بھنڈر اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبر سردار کرپا سنگھ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ اکبر بھنڈر نے کہا کہ “معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کی نگہداشت اور سہولت فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جو خدمات سرانجام دے رہی ہے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ معذور افراد کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے اور یہی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نگرانی میں معذور افراد کے لیے مختلف فلاحی منصوبے شروع کر رہی ہے۔ معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ، سرکاری محکموں میں روزگار کے مواقع اور کاروبار کے خواہشمند افراد کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سردار کرپا سنگھ ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ “الخدمت فاؤنڈیشن معذور افراد کی خدمت کر کے دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو رہی ہے۔ یہ کام اللہ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔”

چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن اظہر عباس عادل نے خطاب میں بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی طرح معذور افراد کی مدد بھی مسلسل کر رہی ہے۔ ادارہ ہر سال ہزاروں ویل چیئرز، سفید چھڑیاں اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تقریب میں سردار جسپال سنگھ، حاجی ہاشم علی (نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن)، طارق صابری، رانا مقتدر، سردار جگدیو سنگھ، ای ڈی سی جی عامر محمود، میڈیا پرسن رانا عارف، چوہدری عمار عمران، اسامہ چوہدری، وحید اختر، خانزادہ وسیم (سٹی 41) سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے سردار کرپا سنگھ کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے “آزادی شیلڈ” پیش کی، جبکہ معزز مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos