پاکستان اور بحرین نے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات
پاکستان اور بحرین نے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اوربحرین کیلئے تمام شعبوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *