خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
جھنگ

روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹوبہ روڈ جھنگ پر روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم نیشنل ہائی وے…

روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت

ضلعی انتظامیہ جھنگ کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹوبہ روڈ جھنگ پر روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے ساتھ انچارج روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سلطان، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری کے کامران ساقی، ریسکیو 1122 کے محمد طاہر اور محمد حسنین سمیت انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس جھنگ محسن اقبال پکھرانہ بھی شریک ہوئے۔

روڈ سیفٹی مہم کے دوران شہریوں میں موٹر سائیکل بیک ویو مررز، آگاہی میٹریل، ریفلیکٹرز اور دیگر حفاظتی اشیا مفت تقسیم کی گئیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس مہم میں بھرپور شرکت کی۔

افسران نے موقع پر موجود شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، درست لین کے استعمال، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی اہمیت، رفتار کی حد اور دیگر حفاظتی نکات پر بریفنگ دی جبکہ آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا مقصد عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں، ٹریفک پولیس اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ٹریفک مسائل کے حل اور جان لیوا حادثات میں کمی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں