میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج چون واں یوم شہادت منایا گیا۔ وہ ضلع گجرات کے گائوں ڈنگہ میں چار اپریل انیس سو اڑتیس کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاک فوج میں انیس سو تریسٹھ میں کمیشن حاصل کیا۔ انیس سو اکہتر کی جنگ کے دوران بھارتی فو ج نے چوتھی ایف ایف
میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج چون واں یوم شہادت منایا گیا۔
وہ ضلع گجرات کے گائوں ڈنگہ میں چار اپریل انیس سو اڑتیس کو پیدا ہوئے۔
انہوں نے پاک فوج میں انیس سو تریسٹھ میں کمیشن حاصل کیا۔
انیس سو اکہتر کی جنگ کے دوران بھارتی فو ج نے چوتھی ایف ایف رجمنٹ پر شدید فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے۔
فوجی تعداد اور گولہ بارود میں دشمن کی برتری کے باوجود محمد اکرم شہید اور ان کے جوانوں نے پندرہ روزتک دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔میجر محمد اکرم نے اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔
وہ بنگال میں بولدار گائوں میں آسودہ خاک ہیں انہیں ہیلی کا ہیرو کہا جاتاہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *