728 x 90

پرُتشدد اور انتہاء پسند نظریات رکھنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثناء اللہ

پرُتشدد اور انتہاء پسند نظریات رکھنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثناء اللہ

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے زور دیا ہے کہ تشدد، بدامنی اور انتہاء پسندانہ نظریات کو فروغ دینے والے افراد یا گروپو ں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔  ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی استحکام کے تحفظ کیلئے حکومت کے

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے زور دیا ہے کہ تشدد، بدامنی اور انتہاء پسندانہ نظریات کو فروغ دینے والے افراد یا گروپو ں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی استحکام کے تحفظ کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بامقصد مذاکرات کا اہم موقع ضائع کر دیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے بات چیت کی پیشکش سے نہ ہی دستبردار ہوئے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

مشیر نے کہا پی ٹی آئی کا موجودہ رویہ اور پراپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos