728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نوعیت کے 22کیسز ضلع بھر سے قانونی کارروائی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ موقف

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نوعیت کے 22کیسز ضلع بھر سے قانونی کارروائی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ موقف کی بھی سماعت کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹر ز کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈرگ انسپکٹرز ان کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کریں اور انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، اس حوالہ سے ضلع میں جعلی و غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاون جاری رکھا جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos