گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) محترمہ راشدہ یعقوب شیخ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ جاب فیئر میں تقریباً 40 مختلف نجی کمپنیوں
گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) محترمہ راشدہ یعقوب شیخ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔
جاب فیئر میں تقریباً 40 مختلف نجی کمپنیوں اور اداروں نے اپنے اسٹالز قائم کیے، جہاں مختلف شعبہ جات میں ٹیکنیکل تعلیم مکمل کرنے والی خواتین کے انٹرویوز کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہنر مند اور تربیت یافتہ خواتین کو براہ راست روزگار فراہم کرنا اور صنعت و مارکیٹ کے ساتھ ان کا مؤثر رابطہ قائم کرنا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ جاب فیئر کے دوران سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور مختلف کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ ابتدائی مرحلے میں تقریباً 400 کے قریب خواتین کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ مزید امیدواروں کو بھی میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ یہ محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے عین مطابق اس جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تعلیمی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کو روزگار فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے مستقبل پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور ایسے جاب فیئرز اس سلسلے میں ایک مؤثر قدم ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ خواتین کو باعزت روزگار کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *