728 x 90

وزیراعظم کا پائیدارامن کے لئے دیرپا ترقی کی ضرورت پرزور

وزیراعظم کا پائیدارامن کے لئے دیرپا ترقی کی ضرورت پرزور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بحرانوں کے پیش نظر پائیدار امن کے حصول کیلئے دیرپا اور جامع ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (منگل) ویانا میں اقوام متحدہ کی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا عنوان تھا ”پائیدار ترقی، عالمی امن اور خوشحالی کا راستہ ” ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بحرانوں کے پیش نظر پائیدار امن کے حصول کیلئے دیرپا اور جامع ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (منگل) ویانا میں اقوام متحدہ کی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا عنوان تھا ”پائیدار ترقی، عالمی امن اور خوشحالی کا راستہ ” ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ترقی کو پائیدار نہیں کہا جا سکتا جو لاکھوں افراد کو بہتر زندگی فراہم نہ کرسکے۔

انہوں نے ایسی پالیسیوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو اجتماعی شمولیت کو فروغ دیتی ہیں، سماجی تحفظ کو مضبوط اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتی ہیں۔

شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنج کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، اس کے باوجود اسے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے حالیہ برسوں میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفات انسانی تحفظ کیلئے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کو برابری، انصاف اور منصفانہ تقسیم سے منسلک ہونا چاہئے تاہم ان اصولوں کے بغیر عالمی امن ہمیشہ ناپید رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مثالی پائیدار ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

 اپنے ابتدائی کلمات میں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور عالمی امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں اقوام متحدہ کے ناگزیر کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایسے مستقبل کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی ساتھ ساتھ ہو۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے اداروں نے تعاون کے معاہدوں کی تین دستاویزات پر بھی دستخط کیے۔

ان میں پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے ادارے کا کنٹری پارٹنرشپ پروگرام برائے سال 2025۔ 2030 پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے ادارے کے کنٹری پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان معاہدے کی دستاویزات شامل تھیں۔

معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos