728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اووز نے شرکت کی۔ڈی پی او ساجد حسین نے اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اووز نے شرکت کی۔ڈی پی او ساجد حسین نے اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل گینگز کے خلاف غیر معمولی تحرک اور مؤثر کارروائیاں نظر آنی چاہئیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ منشیات فروشی کا وجود متعلقہ ایس ایچ او کی مجرمانہ خاموشی تصور ہوگا۔ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے ٹھوس، مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی دباؤ یا مصلحت کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث یا کرپشن میں ملوث کسی بھی پولیس افسر کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپشن پر بلاامتیاز اور سخت محاسبہ ہوگا اور محکمہ کے وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے فیصلے خالصتاً کارکردگی، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ عمدہ اخلاق، سنجیدہ کردار اور شہریوں سے خوش اخلاقی ہر پولیس افسر کی پہچان ہونی چاہیے۔ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کی کہ حکومتِ پنجاب کی ترجیحات اور احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور دیگر کمزور طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے پائے، میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ایک محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos