728 x 90

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور بولی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے ریٹس کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران نیلامی کے عمل کی شفافیت، طلب و رسد کی صورتحال اور سرکاری نرخناموں کے مطابق قیمتوں کے تعین کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور بولی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے ریٹس کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران نیلامی کے عمل کی شفافیت، طلب و رسد کی صورتحال اور سرکاری نرخناموں کے مطابق قیمتوں کے تعین کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو ہدایت کی گئی کہ بولی کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائے۔گرانفروشی کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔منڈی میں آنے والی اشیاءکی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos