728 x 90

پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 83 ہزار 500 روپے جرمانہ،2 دکانیں سیل اور 6 افراد کو گرفتار کیا

پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 83 ہزار 500 روپے جرمانہ،2 دکانیں سیل اور 6 افراد کو گرفتار کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے ضلعی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر نگرانی پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں۔ مختلف مارکیٹس، کریانہ سٹورز، سبزی و فروٹ فروشوں اور دیگر دکانوں کو چیک کیا گیا تاکہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ممکن ہو۔

کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ گراں فروشی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 83 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 2 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ پیش کریں تاکہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی یا ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی شکایت ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos