ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے نگہبان رمضان بازار، کلمہ چوک سے ملحقہ زیر تعمیر سڑک، سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج بحالی منصوبے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے نگہبان رمضان بازار، کلمہ چوک سے ملحقہ زیر تعمیر سڑک، سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج بحالی منصوبے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی پیش رفت اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔
نگہبان رمضان بازار کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے سٹالز پر اشیاء کی دستیابی، ریٹ لسٹوں کی نمایاں آویزاں کاری اور صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر انچارج بازار کو ہدایت کی گئی کہ بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
بعدازاں انہوں نے کلمہ چوک سے ملحقہ تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ سے استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سہولت میسر آسکے۔
سیٹلائٹ ٹاؤن کے دورے کے دوران انہوں نے سیوریج بحالی منصوبے کے تحت جاری کام کا معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات کو چیک کیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری سمیت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کی سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *