خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی…

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کر طرف سے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 56 ہزار سے زائد انسپکشنز،خلاف ورزی پر 16 دکانیں سیل ،746 دکاندار گرفتار اور 17 مقدمہ درج، جبکہ خلاف ورزیوں پر 25 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔مزید برآں پیرا فورس کی جانب سے بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر دستیاب رہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں