پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے 21 رمضان المبارک کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلہ میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والے مجالس اور جلوسوں کے دوران خصوصی ایمرجنسی کور فراہم کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ سلطان محمود کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، ریسکیورز اور میڈیکل
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے 21 رمضان المبارک کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلہ میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والے مجالس اور جلوسوں کے دوران خصوصی ایمرجنسی کور فراہم کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ سلطان محمود کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، ریسکیورز اور میڈیکل ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے عزاداری کے دوران مجموعی طور پر 94 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 07 عزاداروں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ سلطان محمود نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور عوام الناس کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروس فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی بنیادی ذمہ داری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *