728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور اور جاری حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخناموں کے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور اور جاری حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخناموں کے مطابق برقرار رکھنے کیلئے مارکیٹوں میں باقاعدگی سے انسپکشنز کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی اور زیر التواءدرخواستوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں ستھر اپنجاب صفائی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنایا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سے نگہبان کارڈز کی تقسیم و فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ مستحق افراد تک حکومتی ریلیف بروقت پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ سکولوں میں جاری امتحانات کی شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے کڑی نگرانی کی جائے اور امتحانی عمل کو مکمل طور پر میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos