728 x 90

رمضان بازاروں میں ریلیف یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات، ڈپٹی کمشنر کا سیٹلائٹ ٹاؤن بازار کا دورہ

رمضان بازاروں میں ریلیف یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات، ڈپٹی کمشنر کا سیٹلائٹ ٹاؤن بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سیٹلائٹ ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے آٹا، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز پر جا کر قیمتوں اور معیار کو

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سیٹلائٹ ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے آٹا، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز پر جا کر قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی براہ راست گفتگو کی اور رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں کے مطابق فراہم کی جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کی وافر دستیابی، صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں سہولت میسر آ سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos