728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین بازاروں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئے

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین بازاروں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئے

عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ضلع جھنگ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین خود فیلڈ میں متحرک ہیں اور سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی پی

عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ضلع جھنگ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین خود فیلڈ میں متحرک ہیں اور سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے شہر کے مختلف مصروف بازاروں، اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سکیورٹی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او جھنگ نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔ انہوں نے خاص طور پر اے ٹی ایم مشینوں، بینکس اور لاری اڈوں کے اطراف مؤثر گشت کو یقینی بنانے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا۔مزید برآں، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور خواتین کو ہراساں کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید الفطر خوشیوں کا تہوار ہے، اسے ذمہ داری اور قانون کی پاسداری کے ساتھ منایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کیا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos