ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چار روزہ 13 تا16اپریل 2026قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چار روزہ 13 تا16اپریل 2026قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو مائیکرو پلاننگ، فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی، سیکیورٹی انتظامات، کولڈ چین مینجمنٹ، سٹاف کی ٹریننگ اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل کی سطح پر موثر اور جامع مائیکرو پلان مرتب کیا جائے اور اس پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔کسی بھی علاقے یا بچے کو مہم سے باہر نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو ورکرز اور سپروائزری سٹاف کی معیاری تربیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے عمل کو احسن انداز میں مکمل کر سکیں۔اس موقع پر کولڈ چین کے نظام کو فعال رکھنے اور ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنایا جائے اور ٹیموں کی فیلڈ میں حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں والدین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے موثر کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے تحت آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ویکسین سے متعلق کسی بھی قسم کے خدشات کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام محکمے باہمی رابطہ اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *