728 x 90

نائب وزیراعظم، سعودی وزیر خارجہ کا خطے میں امن، سلامتی کیلئے کوششوں پر زور

نائب وزیراعظم، سعودی وزیر خارجہ کا خطے میں امن، سلامتی کیلئے کوششوں پر زور

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے دو طرفہ اور کثیرجہتی سطح پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos