728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سوشل میڈیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا کی مو¿ثر اور کڑی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے امن کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ ممبر و محراب کے ذریعے اتحاد، یگانگت اور امن کا پیغام عام کریں، جبکہ معاشرے میں مذہبی رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر علماءکرام نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے اختتام پر ضلع میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید مو¿ثر بنانے اور باہمی رابطے کو مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos