728 x 90

گزشتہ 17 ماہ کے دوران 2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 23 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی،ضلعی محکمہ اطلاعات

گزشتہ 17 ماہ کے دوران  2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 23 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی،ضلعی محکمہ اطلاعات

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 17 ماہ کے دوران بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 23 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مجموعی مالیت 2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مختلف موضع جات میں

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 17 ماہ کے دوران بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 23 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مجموعی مالیت 2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مختلف موضع جات میں کی گئیں جن میں چک گھمنانہ، چک شیخانہ، چک کوریانہ جنوبی و شمالی، چک نمبر 440 ج ب، بیلہ جوتیاں والا، چک نمبر 7/1 اور 7/2 تھل جنوبی و شمالی، اور چک نمبر 11 تھل شامل ہیں۔تحصیل وائز کارروائیوں کے مطابق تحصیل جھنگ میں 1202 ایکٹر اراضی (مالیت 1170 ملین روپے)، تحصیل شورکوٹ میں 390 ایکٹر (مالیت 843 ملین روپے)، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 1300 ایکٹر (مالیت 30 ملین روپے) جبکہ تحصیل احمد پور سیال میں 16 ایکٹر اراضی (مالیت 45 ملین روپے) واگزار کرائی گئی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کا ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واگزار کروائی گئی اراضی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور دوبارہ قبضے کی کسی بھی کوشش کو فوری ناکام بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ اس عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے کہ سرکاری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد میں ان کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos