ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی، انتظامی امور اور طلباءکو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں داخلے کے عمل کا معائنہ کیا اور طلباءکی رولنمبر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی، انتظامی امور اور طلباءکو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں داخلے کے عمل کا معائنہ کیا اور طلباءکی رولنمبر سلپس، شناختی دستاویزات اور دیگر ضروری پڑتال کے مراحل کو خود چیک کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ ہر طالب علم کی مکمل تصدیق کے بعد ہی اسے امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی بھی بے ضابطگی کا سدباب کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی عملہ اور نگران اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دورانِ امتحان مکمل طور پر الرٹ رہیں اور نقل کی روک تھام کیلئے مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے امتحانی کمروں کا بھی دورہ کیا، جہاں طلباءسے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں فراہم کردہ ماحول کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں صاف ستھرا، پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ طلباءبلاخوف و خطر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔مزید برآں، انہوں نے مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملہ کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق امتحانی نظام کو شفاف، منصفانہ اور مثالی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *