728 x 90

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا بڑا فیصلہ: منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بہترین افسران کیلئے انعامات، ناقص کارکردگی پر سزا کا اعلان

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا بڑا فیصلہ: منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بہترین افسران کیلئے انعامات، ناقص کارکردگی پر سزا کا اعلان

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک ہوئے۔ مشاورت کے بعد جرائم

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک ہوئے۔ مشاورت کے بعد جرائم کے خاتمے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کیلئے انعامات کا اعلان کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر ظہور احمد مگسی کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور لیٹر آف اپریسی ایشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ثمر عباس شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، انہیں 50 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

دوسری پوزیشن ایس ایچ او تھانہ قادرپور انسپکٹر ندیم عباس نے حاصل کی جن کیلئے 25 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر شاہد امیر نے حاصل کی، جنہیں 15 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

دوسری جانب ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی، اٹھارہ ہزاری اور احمدپورسیال کی ایک سال سروس ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ ہر اچھی کارکردگی کا صلہ دیا جائے گا جبکہ کوتاہی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او جھنگ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کارکردگی یا جواب دہی، درمیانی کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، جبکہ سٹنگ آپریشنز کے ذریعے مؤثر نگرانی اور فوری احتساب کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں منشیات کی خریداری ثابت ہوئی وہاں متعلقہ ایس ایچ او کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، جبکہ اشتہاری مجرمان اور کریمنل گینگز کے خلاف 10 روزہ مہم میں بھی بھرپور اور مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos