ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے کارروائی کر کے جعفر نامی ٹاؤٹ گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے کارروائی کر کے جعفر نامی ٹاؤٹ گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں میں مداخلت کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار جیسے جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انوسٹی گیشن کا عمل جاری ہے جس کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *