حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی ہدایات پر ہنزہ شوگر ملز اٹھارہ ہزاری میں ایک جامع ٹریفک آگاہی سیمینار
حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ٹریفک آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ کی ہدایات پر ہنزہ شوگر ملز اٹھارہ ہزاری میں ایک جامع ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا انعقاد انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ ٹی ڈبلیو محسن اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا، جس میں ملز انتظامیہ اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اہم اصولوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
محسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی نہ چلائی جائے اور جن افراد کے پاس لائسنس موجود نہیں وہ فوری طور پر اپنا لائسنس بنوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے، ون وے، لین اور لائن کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے اور موبائل فون کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
سیمینار کے اختتام پر ملز انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو خصوصی بریفنگ دی جائے اور ٹرالیوں کی پچھلی جانب ریفلیکٹر ٹیپس اور لائٹس نصب کروائی جائیں تاکہ رات کے وقت حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *