728 x 90

صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جاں بحق، ریسکیو

صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جاں بحق، ریسکیو

صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جاں بحق۔ ریسکو کے مطابق صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو

صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جاں بحق۔ ریسکو کے مطابق صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور حادثے کے فوراً بعد فرار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی، تاہم موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احسان اللہ ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 26 سال بتائی گئی ہے اور وہ موضع بلو شاہابل، چنیوٹ روڈ جھنگ کا رہائشی تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو اس کی موت کا سبب بنی۔ بعد ازاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos