جمیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے جمیت علمااسلام جھنگ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ (میاں شہباز شریف حکومت) وتحریک انصاف کےدور حکومت میں جو غیر اسلامی قانون سازی کی گئی تھی اسکو
جمیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے جمیت علمااسلام جھنگ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ (میاں شہباز شریف حکومت) وتحریک انصاف کےدور حکومت میں جو غیر اسلامی قانون سازی کی گئی تھی اسکو فی الفور ختم کیاجائے کیپیٹل وقف املاک ایکٹ ،گھریلو تشدد ایکٹ،ٹرانسجینڈر ایکٹ، کم عمری کی شادی کا ایکٹ وغیرہ جیسی قانون سازیاں خلاف اسلام ہیں اور 1973کے آئین کے منافی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مدارس و مساجد کی1860ء کے کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ کے تحت فی الفور رجسٹریشن کا اہتمام کیا جائے اور رجسٹریشن کے حوالہ سے مساجد و مدارس پر عائد بندیشیں ختم کی جائیں۔جے یو آئی پورے ملک میں ہوش ربا مہنگائی وپیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ وغیر آئینی و غیر شرعی قانون سازی و آئین میں من پسند ترامیم کےحوالہ سے عوامی رابطہ مہم تیز کرےگی جسکا آغاز 12اپریل کو مردان میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے کیا جارہا ہے۔جے یو آئی نے وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے جے یو آئی کی مدعیت میں ٹرانسجینڈر قانون کو ختم کرنے کے کا خیر مقدم کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *