چنیوٹ روڈ پر اڈہ شبیر آباد کے قریب معمولی تنازعہ جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین بھائی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں اطلاع دی گئی کہ دکان کے سامنے کار پارک کرنے پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد
چنیوٹ روڈ پر اڈہ شبیر آباد کے قریب معمولی تنازعہ جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین بھائی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں اطلاع دی گئی کہ دکان کے سامنے کار پارک کرنے پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمی ہونے والوں میں اورنگزیب ولد محمد شفیع، اسد ولد محمد شفیع اور آفتاب ولد محمد شفیع شامل ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 28، 25 اور 18 سال بتائی گئی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی وجہ لاپرواہی اور معمولی تنازعہ بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *