728 x 90

مالیاتی بے ضابطگی کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے، وزیراعظم

مالیاتی بے ضابطگی کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف بی آر سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی بے ضابطگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سترہ سے دوہزار بائیس کے دوران یہ سلسلہ جاری رہا اور

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف بی آر سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی بے ضابطگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار سترہ سے دوہزار بائیس کے دوران یہ سلسلہ جاری رہا اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے کوتاہی برتتے رہے۔

انہوں نے مالیاتی بے ضابطگی میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی تیز کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos