728 x 90

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں، جعلی دودھ بنانے والے یونٹس سیل، ہزاروں لٹر دودھ تلف,3مقدمات درج،2 لاکھ 11 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں، جعلی دودھ بنانے والے یونٹس سیل، ہزاروں لٹر دودھ تلف,3مقدمات درج،2 لاکھ 11 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ جعلی اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے یونٹس اور ڈیری شاپس پر چھاپے مارے۔ کارروائیوں

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ جعلی اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے یونٹس اور ڈیری شاپس پر چھاپے مارے۔

کارروائیوں کے دوران 2 یونٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں اور مختلف ملک شاپس کی بھی سخت چیکنگ کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 670 لیٹر جعلی اور ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا جبکہ خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 11 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos