پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر عبد المجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ڈی ایس پیز اور محکمہ پولیس کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سب انسپکٹر عبد المجید کی محکمہ پولیس کے لیے انجام دی
پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر عبد المجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ڈی ایس پیز اور محکمہ پولیس کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سب انسپکٹر عبد المجید کی محکمہ پولیس کے لیے انجام دی جانے والی گراں قدر، دیانتدارانہ اور قابلِ ستائش خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں محکمہ کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین اور دیگر پولیس افسران نے سب انسپکٹر عبد المجید کو ان کی طویل اور شاندار سروس کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ، پھولوں کے خوبصورت گلدستے اور یادگاری تحائف پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے پولیس افسران ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ اور تجربے کا روشن مینار ہیں۔ جھنگ پولیس کے دروازے اپنے ریٹائر افسران کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔تقریب ایک پُراثر اور جذباتی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے سب انسپکٹر عبد المجید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے کامیابی، صحت اور خوشحالی کی دعا کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *