اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے پیرا (PERA) فورس کے ہمراہ سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خیزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران زہریلی گیسوں اور سیاہ دھویں کے اخراج پر 3 بھٹہ جات کو سیل کر دیا گیا، جبکہ
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے پیرا (PERA) فورس کے ہمراہ سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خیزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران زہریلی گیسوں اور سیاہ دھویں کے اخراج پر 3 بھٹہ جات کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ماحولیاتی قوانین اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، جبکہ سموگ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *